کراچی ،گورنر سندھ سے ترکی کے ثقافتی وفد کی ملاقات

کراچی (نیوزرپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونک کی سربراہی میں ترکی کے 6 رکنی ثقافتی وفد نے  گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اسلامی اور پاکستانی تاریخ کے اہم واقعات اور کرداروں پر فلمسازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں شاہ فلمز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی معلومات اور حب الوطنی پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے، اس سے نہ صرف پاکستانی فلمی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ عوام کو تاریخی معلومات پر مبنی معیاری ڈرامے اور فلمیں بھی مہیا کی جا سکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن