چوہدری فرخ الطاف کی شادی کے 26 دن بعد جاں بحق ہونیوالے دلہاکے گھر آمد 

دینہ ( نامہ نگار ) رکن قو می اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے دینہ میں شادی کے 26روز بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو نے والے دولہا شیخ محمد علی کے گھر پہنچ گئے ، اہل خانہ سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے دینہ ڈومیلی محلہ کے رہائشی شیخ محمد عباس مر حوم کے صاحبزادے حافظ قرآن شیخ محمد علی جو کہ شادی کے 26روز بعد دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گیا تھا ، ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ، وہاں پر مو جود ان کے تایا شیخ وحید ، ماموںشیخ طارق محمود بیلجیئم اور شیخ انزک سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر چیئر مین مار کیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر ، سید مسکین شاہ ، شیخ محمد انیس آف ڈومیلی سمیت دیگر افراد بھی مو جو د تھے ۔

ای پیپر دی نیشن