لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیںاورعوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے کیونکہ عمران خان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورپاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ حکومت شجرکاری مہم او ر اس پر ہونے والی پیش رفت اورقبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائے گی۔بااثر قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھالیکن تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی طاقتور مافیاپر ہاتھ ڈالا ہے اوراب تک اربوں روپے کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جاچکا ہے۔