تبدلی سرکار نے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے : مخدوم احمد محمود

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے ۔ بجلی کا بل دیکھیں، واپڈا والے 300یونٹ کا بل 3300بمعہ ٹیکس اور 301یونٹ کا 4400بمعہ ٹیکس۔ کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے 1100روپے کا فرق پڑتا ہے؟۔ وزیراعظم کچھ تو خدارا سوچیں، مہنگائی کم نہ کریں لیکن زیادتی بھی تو نہ کریں، اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پرآج تک کسی کا خیال نہیں گیا اس نااہل حکومت کی نااہلیوں کے سبب عوام ذلیل ہونے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...