پی ایچ اے نے شجرکاری  "پلانٹ  فار پاکستان" مہم کا آغازکردیا

Oct 23, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پی ایچ اے کی شہر لاہور میں مین شاہراؤں پر "پلانٹ فار پاکستان" مہم کے اور پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے نے جوہر ٹاؤن میں بڑے درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔جوہر ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہر ٹاؤن کی مین شاہراؤں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیلئے پی ایچ اے نے 4 سے 6 سال تک کی عمر کے درختوں کی شجرکاری کا آغاز کردیا ہے جبکہ شجرکاری میں لگائے جانے والے درختوں کی لمبائی سولہ تا چوبیس فٹ تک ہیں جو چند سال میں تناور درخت بن جائیں گے۔ وزیر عظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں بڑے درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ فضائی آلودگی اور سموگ کے منفی اثرات سے بچاؤ کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے۔

مزیدخبریں