لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے میوہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ نیونیٹولوجی یونٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل،ڈین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید،ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار، ڈاکٹر ممپل سنگھ و دیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے نیونیٹولوجی یونٹ کے افتتاح کے بعد تفصیلی دورہ کیااور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرافتخارنے وزیر صحت کو نیونیٹولوجی یونٹ میں معصوم بچوں کیلئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نیونیٹولوجی یونٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نیونیٹولوجی یونٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ میوہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ نیونیٹولوجی یونٹ بنانے پر وائس چانسلر،ایم ایس،ڈین ودیگر ذمہ داران کو مبارکباداور شاباش دیتی ہوں۔نیونیٹولوجی یونٹ کو ایک کروڑروپے کی خطیر رقم سے تیارکیاگیاہے۔ پاکستان میں ہم سسٹین ایبل گولزکے سگنیٹری ہیں۔سسٹین ایبل گولزمیں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانا اور دوران زچگی ماں اور نومولودبچوں کی اموات میں کمی لانا سرفہرست ہے۔پاکستان میں نولودبچوں کی اموات کی شرح ہمسائیہ ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر دوران زچگی ماں اور نومولودبچوں کی اموات کی شرح میں کمی لانے کا وعدہ کیاہواہے۔ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے سات نئے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال کے اندر650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک انشاء اللہ مئی2022تک مکمل کردیاجائیگا۔میانوالی،اٹک،راجن پور،ملتان،لیہ اوربہاولنگرمیں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔میوہسپتال کو 9ارب روپے کا بجٹ دیاگیاہے۔ڈاکٹرزکو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملہ کو ذاتی طورپردیکھوں گی۔فرینڈزآف میونے ہسپتال کا پوراماسٹرپلان تیارکیاہواہے۔نئی عمارت میں قائم نارتھ میڈیکل وارڈ میں کروناکے مریضوں کا علاج جاری ہے۔ نئے ایم ایس تعینات کرنے کے حوالہ سے سمری وزیراعلی کو بھجوادی گئی ہے۔ پنجاب میں 5کروڑ70لاکھ سے زائدافرادکوکروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔پیرسےREDمہم کو وسیع پیمانے پر لانچ کررہے ہیں۔ نومبرتک مزید دوکروڑافرادکو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے۔ پی ڈی ایم احتجاج کرناچاہے توشوق سے کرے۔حکومت تحریک لبیک کے رہنماؤں کیساتھ بات چیت کررہی ہے۔پنجاب میں کروناکے حالات بہت بہترہیں۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے بستروں میں سے40فیصد خالی ہیں۔
میوہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ نیونیٹولوجی یونٹ کا افتتاح
Oct 23, 2021