یورپی یونین نے ہمیشہ  تعاون کیا،ممنون ہیں : وزیر داخلہ بلوچستان 

 کوئٹہ(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے  گذشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر فرسٹ پولیٹیکل آفیسر دلاردے ٹیلانے بھی ان کے ساتھ تھیں۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت سمیت ہرنائی میں زلزلے، افغانستان کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم پاکستان کی ٹین بلین ٹری اور یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ، یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔انہوں نے یورپی یونین کی سفیر کو بتایا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے مہاجرین کی آمد کا خدشہ ہے، خدشہ ہے کہ بڑی تعداد میں افغان مہاجرین بلوچستان کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صو بہ بلوچستان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن