پشین/ ژوب/ہرنائی(پی پی آئی) حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ،کمر توڑ مہنگائی،بدترین بیروزگاری اور غربت کے باعث عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے ہیں، قوت برداشت ختم ہوچکی ہے ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عزیز اللہ حنفی، پشتونخوامیپ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان اور مسلم لیگ ن کے ولی اللہ ، ژوب میں پی ڈی ایم کے احتجاجی مارچ سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی سرور خان، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ، مسلم لیگ کے اجمل اعوان، جے یو آئی کے حسن شیرانی، پی ایم اے پی کے داؤد ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے غنی شیرانی، ٹرانسپورٹ یونین کے بلوث خان کبزئی، میرائس خان اور خالقداد جبکہ ہرنائی میں مظاہرے سے پشتونخوامیپ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹریز حاجی لعل محمدخوستی، حفیظ اللہ ترین، شن گل ترین، بی این پی کے ضلعی صدر شبیر احمد مری، واحد بلوچ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک منان ترین اور مظفر ترین نے پی ڈ ی ایم کے زیر اہتمام مظاہرے،ریلی،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف اس تحریک کو جاری رکھتے ہوئے ر وزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کیئے جائینگے۔