حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے:تنویر احمد 

Oct 23, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ  اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی بقا کیلئے سڑکوں پر اچھل کود کے پروگرام ترتیب دے رہی ہے، عوام با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جس کاخمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عالمی رجحان ہے لیکن حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اوراب قیمتیں بتدریج نیچے آئیں گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم سمیت دیگر اشیا درآمدکرتا ہے جو بالواسطہ مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے اب تک عوام کو ہر ممکن حد تک عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچایا ہوا ہے، حکومت نے آنے والے دنوںمیں اہل گھرانوں تک ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی مزید امدادی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کامنصوبہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں