شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک طارق ندیم ڈوگر نے کہا ہے عوام لیگی قیادت کے ساتھ ہے اور نوازشریف آج بھی مقبول قومی لیڈر ہیں ان کی محبت عوام کے دلوں سے نکالی نہیں جاسکتی، حکومتی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں جن کی جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں، اپنے ایک بیان میں ملک طارق ندیم ڈوگر نے کہا کہ قوم ملک کو موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات دلانے کا پختہ ارادہ کرچکی ہے گزشتہ تین سالوں میں موجودہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے باعث ملک و قوم کو بار بار شدید نقصان کا شکارکیا اور سیاسی عمل کو ٹھیس پہنچائی۔