شدید مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں :چوہدری اقبا ل گجر

Oct 23, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبا ل گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شدید مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا مرحلہ آن پہنچا عوام اپوزیشن جماعتوں کے پر امن احتجاجی پرو گراموں میں بھر پور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی جاری ہے آٹا ، گھی دالیں ، سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں پٹرولیم مصنوعات بجلی ، گیس کی قیمتیں باربار اور مسلسل بڑھنے سے عوام کی قیمت خرید اور ہمت بالکل جوا ب دے چکی ہے۔

مزیدخبریں