حکومت کے پاس اپوزیشن کی کردار کشی کے سوا کچھ نہیں: چوہدری علی اشرف

Oct 23, 2021

 سانگلہ ہل( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری علی اشرف واہلہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابتک عوام کی چیخیں نکلوانے کا صرف وعدہ وفا کیا، حکومت نے غریب عوام کے گھر کے چولہے بجھانے میں کوئی کسرنہیںچھوڑی ہے، تقریروں اور اپوزیشن کی کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہو ں نے کہا کہ کل تک ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنیوالے آج اس نعرے سے بھی پیچھے ہٹ چکے ہیں یہ پہلا یوٹرن نہیں نااہل ٹولہ اپنے کئی ایک وعدوں سے مکر چکا ہے، سوشل میڈیا تک محدود حکومت انتقامی کارروائیوں اور فقط جھوٹ بولنے کی ماہر ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئے گی۔ نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں نامسائد حالات کے باوجود عوام کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف دیااور قومی سلامتی و ترقی کی راہیں ہموار کی، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دانستہ طور پر شریف خاندان کو مسلسل انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے ۔

مزیدخبریں