جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کیلئے منطقی اقدامات کرے ، عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا بار بار خواب دکھاتے آئے ہیں تین سال سے پی ٹی آئی بر سر اقتدار ہے جس کے باوجود یہ نظام اسلام رائج کر کے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی ابتداء تک نہیں کر سکے جو انکے قول و فعل کے تضاد کا کھلا ثبوت ہے۔