جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک وقوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر آ ج مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ادوار اقتدار لوٹ کھسوٹ اقرباپروری اوربیڈگورننس کی بدترین مثال تھے، وزیراعظم عمران خان عوام کو ہرممکن طریقہ سے ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے دستیاب وسائل سے عوا م کیلئے ریلیف پیکجزکا سلسلہ جار ی ہے، حکومت عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے، مہنگائی کی حالیہ لہرعالمی رجحان ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔