گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد دائود رضوی نے جمع المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کا درس دیا اور ان کی اطاعت کو اپنی اطاعت و فرمانبرداری قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں پوری دنیا میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے ہمیں میلاد مصطفی منانے کے ساتھ ساتھ پیغام مصطفی بھی اپنانا چاہئے،اس سے ہمیں رسول پاک کی خوشنودی حاصل ہوگی اور دین و دنیا کی حقیقی کامیابیاں میسر آئیں گی۔
ہمیں میلاد کے ساتھ پیغام مصطفی بھی اپنانا چاہئے: دائود رضوی
Oct 23, 2021