راجن پور ( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت ) جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور اسجد جاوید کا گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے بنجر رقبے کو آباد کرنے کے لئے لگائے گئے ٹیوب ویل اور اسیران کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔بعد ازاں انہوں نے ویمن وارڈ ،نو عمر وارڈ ،ہسپتال اور بیرکوں کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور اسیران کے مسائل دریافت کیا۔کچن کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔معمولی نوعیت کے 6قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد ابراہیم اصغر ،سپرنٹنڈنٹ جیل لیاقت علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل غلام محی الدین،رسول بخش کلاچی اور دیگر موجود تھے۔
جسٹس اسجد جاوید کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل،6قیدیوں کی رہائی کا حکم
Oct 23, 2021