بنولہ آئل پر فیصد 17 سیلز ٹیکس ختم کیا جائے 

ملتان (  سماجی رپورٹر  ) آل پاکستان آئل ملز ایسو سی ایشن کے نومنتخب چیئرمین عنصر خان بابر اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد فاضل نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم ، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت حکومت سے اپیل کی ہے کہ بنولہ آئل  پر 17فی صد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ لوکل تیار ہونے والے کسی آئل پر سیلز ٹیکس نہیں ہے اس کے نفاذ سے کپاس کے نرخ میں نمایاں کمی آئے گی جس کا اگلے سیزن کپاس کی کاشت پر منفی اثر آئے گا، آئل ملز کاٹیج انڈسٹری ہے جو سبزی سے جلد خراب ہونے والا بنولہ جو کپاس کا 66 فی صد حصہ ہے نقد ادائیگی کر کے خرید کرتے ہیں۔آئل ملز  کھل بنولہ جو دودھ دینے والے جانوروں کی غذا ہیاور تیل بنولہ جو کھانے کا تیل ہے تیارکرتے ہیں کاشتکار کو اس کی کپاس کی نقد ادائیگی میں مدد گار ہوتے ہیں ،اپوما اپیل کرتی ہے کہ ہماری کاٹیج انڈسٹری جس کی مشینری کل 3 یا 4 ملین کی ہوتی ہے کو ٹرن اوور ٹیکس مارکیٹ کمیٹی کے علاوہ ہمہ قسم ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دے کر زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔اپوما کے نو منتخب عہدیداران نے مزید کہا کہ آئندہ سیزن کپاس کی کاشت کے لئے ہائی بریڈ سیڈ کی لوکل تیاری اور امپورٹ کے سلسلہ میں اپومااپنا کردار کرنے کو تیار ہے جس کے لئے ہمیں کاٹن ریسرچ اور ایڈوائزی بورڈ میں نمائندگی دی جائے 

ای پیپر دی نیشن