ملتان ( خصوصی رپورٹر ) سرائیکی خطہ کے لیڈر وسیب نیشنل تحریک کے مرکزی چیئرمین آصف خان بیرون ملک کینیڈا سے پاکستان پہنچنے پر پیر کو اپنے آبائی وطن ملتان پہنچیں گے وسیب نیشنل تحریک کے سینکڑوں کارکن آصف خان کا جگہ جگہ شاندار استقبال کریں گے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی اور استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ سرائیکی کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالیں گے آصف خان کا ٹھیک 12بجے موٹر وے خانیوال، 1بجے کبیر والہ،ڈیڑھ بجے قادر پور راں، 2بجے قذافی چوک ملتان پر پارٹی کارکن استقبال کریں گے بعدازاں انہیں ایک بڑے جلوس کی صورت میں وسیب نیشنل تحریک کے دفتر رشید آباد لے جایا جائے گا جہاں پر وہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے علاوہ ازیں آصف خان وسیب نیشنل تحریک کے عہدیداران کے وفود کے علاوہ وکلائ، تاجر ،کسان سمیت دیگر سیاسی وسماجی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اس ضمن میں وسیب نیشنل تحریک ملتان کے عہدیداران و کارکنان نے ان کے شاندار استقبال کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔