لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے 24 دسمبر 2021 تک 15 ڈویژنل بنچوں اور 30سنگل بنچوں کا ترمیمی روسٹر جاری کردیا گیا،چیف جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ ہر قسم کے کیسوں،جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس طارق ندیم قتل ریفرنس،اپیلیں اور بریت کی درخواستوں،جسٹس علی باقر نجفی اور سرفراز سرفراز ڈوگر منشیات،جسٹس صداقت علی خان اور شہرام سرور چوہدری فوجداری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر بینکنگ کیسوں کی سماعت کریں گے،نیب کیسوں کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلا بنچ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار احمد ندیم پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے بنچ میں جسٹس سردار احمد ندیم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔