مریم ‘بلاول کی ابو بچائو مہم کا  خاتمہ ہو چکا: غلام محی الدین دیوان

Oct 23, 2021

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ مریم اور بلاول کی ابوبچاؤ تحریک کا خاتمہ ہو چکا ہے، بلاول زرداری اور مریم صفدر کو ہر محاذ پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت کو عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔پے در پے ناکامیوں کی وجہ سے اپوزیشن ذہنی طورپر کھسک چکی ہے۔، عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔

مزیدخبریں