ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ہسپتال بنانے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے: پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی

لاہور ( سٹی رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ہسپتال بنانے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جلد ہی ہسپتال کے مین ٹاور کو فعال کرکے نادار اور غریب مریضوں کو مفت سہولیات پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ہیڈ آفس کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...