ملتان( خبر نگار خصوصی ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے حکم پر زہریلا دھواں اگلنے والی 4 فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں انڈسٹریل سٹیٹ میں کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی گئی اس موقع پر ڈی او ماحولیات ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔اسے سٹی نے اس موقع پر کہا کہ آلودگی کنٹرول کرنے والی مشینری نہ لگانے والی فیکٹریاں کسی صورت چلنے نہیں دینگے۔