کراچی (نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے نوائے وقت شعبہ اشتہارات کے سابق پروڈکشن اسسٹنٹ محمد نعیم مرحوم کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ روپے امداد فراہم کردی۔مالی امداد کا چیک محکمہ تعلقات عامہ پنجاب،رابطہ آفس کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الیاس قریشی نے یہاں اُن کی بیوہ کے حوالے کیا ۔ مرحوم محمدنعیم کی سوشل میڈیا کے ذریعے منہ کے کینسر کی بیماری کا علم وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کو ہوا تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محمد نعیم کی مالی معاونت کاحکم دیتے ہوئے تعلقات عامہ پنجاب کے رابطہ آفس کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الیاس قریشی کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری معلومات محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کو ارسال کریں۔ محمد الیاس قریشی نے محمد نعیم اور اُن کے اہلخانہ سے بالمشافہ ملاقات کرکے حقائق پر مبنی معلومات حاصل کرکے حکومت پنجاب کو اُن کی مالی امداد کی فراہمی کے لیے سفارش کی تاہم اسی دوران محمد نعیم 8 اکتوبر،2021 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر