نوڈیرو(نامہ نگار) نوڈیرو پریس کلب کے صحافیوں کا اجلاس، سید افتخار علی شاہ نقوی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں پریس کلب کی ایک سال کیلئے نئی باڈی کا اعلان اور تمام ناراض دوستوں میں تصیفہ کرایا گیا. تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پریس کلب رجسٹرڈ کے 8 سال سے ناراض صحافی دوستوں میں تصیفہ کرانے کے بعد پریس کلب کی نئی باڈی کا اعلان کرتے ہوئے باڈی میں شامل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی سید افتخار علی شاہ نقوی،ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین سینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو، پریس کلب کے صدر ریاض حسین کنگو، سینئر نائب صدر شاد محمود بھٹو، نائب صدر خلیل اللہ مگنیجو، جنرل سیکریٹری ارشادعلی میرانی، جوائنٹ سیکریٹری فرمان بھٹو، خزانچی محمد حسن عابد بھٹو، آفیس سیکریٹری عبداللہ میرانی کے ناموں کا اعلان کیا گیا، نوڈیرو پریس کلب کا اجلاس نوڈیرو کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، تمام دوستوں نے گلے لگ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، اجلاس میں تمام شہید اور مرحوم صحافیوں کی مغفرت کے لیے دعائے مغفرت کی، اجلاس میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن بڑا اہم دن ہے آج نوڈیرو پریس کلب کے تمام صحافی دوست ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے ہیں۔
نوڈیرو پریس کلب کے ارکان کے اختلافات ختم
Oct 23, 2021