تعلقہ اسپتال جاتی میں بے قاعدگیوں پر رکن سندھ اسمبلی برہم

جاتی (نامہ نگار)  پی پی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے محمد علی ملکانی نے جاتی شہر پہنچ شہریوں سے کارنر میٹنگ کی جس میں شہریوں کی جانب تعلقہ ہسپتال جاتی میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی شکایت پر ایم پی اے محمد علی ملکانی ایم ایس پر غصہ ہوگئے۔ اس موقع پر ایم پی اے محمد علی ملکانی نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ ہسپتال لوگوں کے لئے لوٹ مار کا گھر بن گیا ہسپتال کے ڈاکٹرز لوگوں کی خدمت کرنے کے بجائے لڑنے جھگڑنے والے کیسز میں لوگوں سے رشوت لیکر جھوٹے سرٹیفکیٹ بناکر دیتے ہیں ملکانی نے مزید کہا ہسپتال میں کروڑوں روپے کے بجٹ آتا ہے  ہسپتال کے ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ ڈیزل پیٹرول اور ادویات کے بہانے کرپشن کر رہے ہیں اور یہاں کے غریب مریض دیگر شہروں میں علاج کے لیئے دربدر ہورہے ہیں،ملکانی نے کہا ان شکایات اور کرپشن کے خلاف جلد وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر  ارباب اختیار سے شکایات کرونگا،جبکہ ایم پی اے محمد علی ملکانی نے ضلعی رہنمائوں  منظور پلیجو کے بیمار والد عبدالرحیم پلیجو کی عیادت کی اس موقعے پی پی ضلع رہنماں عبدالستار لوھار،اعظم خان ملکانی،حاجی محمد قریشی و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن