مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے مظاہرے عوام دشمن پالیسیوں پر حکمرانوں کے پتلے نذر آتش 

Oct 23, 2021

سکھر/لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ /نامہ نگاران ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  ملک کے دیگر شہروں کی طرح اندرون سندھ مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرے میں شامل جے یو آئی  سکھرکے  رہنما و شہری اتحاد ضلع سکھر کے چئیرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن ،فضل الرحمن ،قدرت اللہ دیگر نے کی  اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے عوام دشمن پالیسیوں پر وفاقی حکومت کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیاں جاری رکھے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا جارہاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیاتھا مگر مہنگائی کرکے عوام کو مزید پریشان حال کررکھا ہے رہنماؤں کا کہنا تا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہئیے نئے پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، وزیراعظم نے عوام سے کئے وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مہنگائی کا پہاڑ ہر پندرہ دن باعث گرا رہے ہیں ۔مظاہرین و  رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف چیف سمیت بالا حکام سے نوٹس لیکرملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔لاڑکانہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق  جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کا اہم اجلاس مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی صدارت میں ہوا، جس میں جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد خالد محمودسومرو، چاروں تحصیلوں کے امراء اور نظما اور ضلعی عاملہ کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو نومبر کو مہنگائی مارچ کے حوالے سے کمیٹیاں مقرر کی گئی جو پی ڈی ایم کے رہنما اور لاڑکانہ کی  تاجر برادری، سماجی  رہنماؤں سے ملاقات کرے گی، نااہل حکمرانوں کے خلاف 2 نومبر2021 بروز منگل کے دن جامعہ اسلامیہ سے مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، صفائی ستھرائی، گیس اور بجلی کے بحران کے خلاف جناح باغ چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اس موقع پر مولانا راشد خالد محمود سومرو کا کہنا یا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی قوتوں کی سازش کا شکار رہا ہے، پاکستان عالمی اسٹبلشمنٹ کا محور اور مرکز رہا ہے، عالمی استعمار کے ایجنٹوں کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔  اجلاس میں  حافظ عبدالقادر سیال، مولانا عبدالجبار حیدری، مولانا حمید اللہ سیال، مولانا محمد الیاس چنہ، مولانا نصیر احمد، مولانا جمال مصطفیٰ تو نیو، مولانا طارق حسین، عبدالقادر چانڈیو، طارق سومرو، ثناء اللہ سیال و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں