جڑواں شہروں میں بارش سے موسم سرد،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

Oct 23, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں موسم سرما کا آغاز ہو گیاہے وہی نشیبی علاقوں سمیت نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس پر نکاسی آب کے کام پر مامور سرکاری اداروں کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئی ہیں گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق سمش آباد میں دس ملی میٹر جبکہ چک لالہ میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی لیکن اس بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کی وجہ سے اچانک سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا وہی نالہ لئی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح سات فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانچ فٹ پانی کی سطح بلند ہو گئی جس پر واسا راولپنڈی کا عملہ نشیبی علاقوں میں پہنچ گیا اس موقع پر ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ   محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے شہر میں ہیوی مشینری کی نقل و حرکت میں دشواری کے باوجود آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں موجود۔ ہے عملے نے کمیٹی چوک انڈر پاس سے بارشی پانی نکالنے کیلئے مین ہولز کی مینول صفائی کر دی ہے عملے کو نشیبی علاقوں میں بہلیسے نصب ڈی واٹر نگ پمپس کو چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اور نالے میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن, جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود تھیں۔
 موسم سرد

مزیدخبریں