وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب روانہ

Oct 23, 2021 | 12:46

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔ وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم 23اکتوبر سے 25اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود اور دیگر کابینہ ارکان پر مشتمل اعلی سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ سربراہی کانفرنس کے دوران وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چینلجز پر اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقوں پر مبنی پاکستانی تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ایم جی آئی سربراہی کانفرنس سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ایما پر منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس ہے۔

مزیدخبریں