منگولیا کے مشرقی علاقوں میں مویشیوں میں گندگی سے لگنے والی جلد کی وبائی بیماری پھیل گئی ہے۔مقامی میڈیا نے ہفتے کے روز ملک کی جنرل اتھارٹی برائے ویٹرنری سروسز (جی اے وی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ یہ بیماری ، مویشیوں کا ایک وائرل انفیکشن ہے جس میں بخار،غدود کے پھولنے کے ساتھ جلد اور جھلیوں پر ایک سے زیادہ گلٹیاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ منگولیا کے تین مشرقی صوبوں کھینتی ، سوخباتر اور ڈورنود کو وبا پھیلنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔سوخباتر اور ڈورنود صوبوں کی سرحد چین سے جبکہ کھینتی کی سرحد روس سے ملتی ہے۔