لاہور (خبر نگار) بنکنگ جرائم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سنایا، عدالت نے دس لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حامد زمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت منظور
Oct 23, 2022