امریکہ مہنگائی پرقابوپا نے کے لیے ٹیکس قوانین میں ردوبدل کرے گا


واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے انٹرنل ریونیو سروس(آئی آر ایس )  کے محکمہ نے  آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے  کے لیے بہت سے ٹیکس قوانین میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان میں انفرادی انکم ٹیکس بریکٹس سے لے کر معیاری کٹوتی تک  کے اقدامات شامل ہیں، جن سے 2023 میں ٹیکس دہندگان  کچھ محدود حد تک بچت کرسکیں گے۔ یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں اٹھائے جارہے ہیں جب مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور ٹیکس دہندگان کو ریلیف کی ضرورت ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں کو خوراک اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔آئی آر ایس ٹیکس جمع کرنے والا امریکہ کا حکومتی محکمہ ہے جو ٹیکس قوانین میں سالانہ بنیادوں پر اس قسم کا ردوبدل کرتا ہے،تاہم ریکارڈ مہنگائی کی وجہ سے یہ تبدیلیاں مزید اہمیت اختیار کرچکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن