اسلام آباد (خبر نگار)ملک بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، 52 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 53 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 52 نئے مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ککرونا : شدت مسلسل کمی ، کو ئی جاں بحق نہیں ہوا، 41کی حا لت تشویشناک
Oct 23, 2022