خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ تحصیل زہری میں نوجوان تاجر حفیظ اللہ لوٹانی زہری کی دن دیہاڑے سرعام قتل قابل مزمت اقدام ہے زہری میں پے درپے واردات علاقہ امن وامان کوتباہ کرنے کی ایک گہری سازش ہے زہری میں بدامنی پیدا کرنے والے قوتیں علاقہ عوام کو خوف وہراس کے ماحول میں دھکیلنے اور عوام کوگھروں میں محصور کرنے کی حربے استعمال کررہی ہے جوکہ علاقہ عوام کے چین وسکون برباد کررہی ہے آجکل زہری علاقہ بدامنی کی لپیٹ میںہے دن دیہاڑے سرعام لوگوں کی ٹارگٹ کرکے قتل عام کیا جارہا ہے علاقہ میں غارت گری روز کا معمول بن چکا ہے عوام بدامنی کی وجہ علاقہ سے نقل مکانی اور ہجرت پر مجبور ہوگیاہے زہری میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان تاجر شہری عدم تحفظ کا شکار ہورہا ہیاسطرح کے خوف کے ماحول میں پرامن شریف شہریوں اور سیاسی لوگوں کا علاقہ میں رہنا مشکل ہوگیا ہے علاقہ میں بدامنی کرنے والے قوتیں پرامن شہریوں کو اپنے آباؤاجداد کے علاقہ سے راہ فراراختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں پرامن تاجر سیاسی لوگوں کا قتل زہری علاقہ کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دے رہی ہیں اور علاقہ کے عوام میں فسادات کی بیج بوئی جارہی ہے اس سے علاقہ کے امن مزید تباہی وبربادی کی طرف جائیں گیان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہاکہ زہری علاقہ کے سیاسی کارکنوں اور تاجروں شریف شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے عوام کو خوف کے ماحول میں دھکیل دے رہے ہیں یہ زہری علاقہ کے پرامن سیاسی لوگوں کے سوچ وفکر کے خلاف گہری سازش ہے میر اسراراللہ خان زہری نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ زہری علاقہ کے خیرخواہ وعلاقہ متعبرین کی کمی بہت محسوس ہورہا ہے اب زہری علاقہ میں پرامن شریف شہریوں کے لئے رہنے کی جگہ نہیں رہا ہے علاقہ قاتلوں,دھشت گردوں,چوروں ڈاکوؤں, زہزنوں غنڈہ گردوں ,اشتہاریوں کا آما جگاہ بن چکا ہے پرامن شریف شہریوں تاجروں سیاسی ورکروں کی زندگی غیرمحفوظ ہے علاقہ کے امن مکمل طور پر داؤ پر لگ گیاہے میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے زہری علاقہ میں دن دیہاڑے لوگوں کا قتل عام کرکے قاتلوں کا بآسانی فرار ہونا سمجھ سے عاری ہے زہری میں لوگوں کی جان ومال عزت ونفس غیر محفوظ ہے علاقہ دھشت گردوں قاتلوں کی کنٹرول میں آگئے ہیں انتظامیہ کی رٹ نام کی چیز رہگئی ہے ایک چھوٹے تحصیل میں پانچ سو دکانوں کے دیہات کے بازار میں گھس کر قاتل لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور تسلی سے فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں علاقہ میں جتنے واردات ہوئے ہیں انکا ایک ہی مجرم ابھی تک گرفتار نہ ہوسکا ہے میر اسراراللہ خان زہری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان,چیف سیکٹریری بلوچستان ,کمشنرقلات ڈویڑن ,ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر اختیار داران تحصیل زہری سے خوف کی ماحول کو ختم کرکے یہاں کے پرامن شریف شہریوں کی جان ومال کو تحفظ دیں اور تاجر نوجوان حفیظ اللہ لوٹانی زہری کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے انکے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے۔