ابھی عمران خان کو فارن فنڈنگ کاجواب دینا ہے :عارف سندھیلہ

Oct 23, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جب تک زندگی ہے اب وہ گھڑی چور کے ٹریڈ مارک کے ساتھ زندہ رہیں گے ، فیصلے میں عمران خان کیلئے سافٹ کارنر رکھا گیا ، ابھی الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ میں جانا ہے ،تین سال سزا اورپارٹی قیادت رکھنے کے اختیار کابھی فیصلہ ہونا ہے، ابھی تو عمران خان کو فارن فنڈنگ کاجواب دینا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے،اب پاکستان کو عالمی سطح پر نارمل ملک کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔ کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا۔

مزیدخبریں