میلان (نیٹ نیوز) دائیں بازو کی رہنما جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔ ان کی جماعت ’برادرز آف اٹلی‘نے 25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی لیکن حکومت بنانے کے لیے انہیں اتحاد کی ضرورت تھی۔ جارجیا میلونی کا تقرر اٹلی اور ان کی جماعت کے لیے بھی ایک تاریخی واقعہ ہے جو کبھی حکومت میں نہیں رہے۔ ان کی جماعت نے گزشتہ ماہ 26 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی اتحادی جماعتوں فورزا اطالیہ اور ’فار رائیٹ لیگ‘ کے بالترتیب 8 اور 9 فیصد ووٹ تھے۔
جارجیا