لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے نام پر تشدد کرنے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ پنجاب پولیس اور کے پی کے پولیس آمنے سامنے آگئے تھے۔ اسلحے سے لیس جھتے آرہے ہیں۔ لانگ مارچ سے پہلے ایک ایم این اے گرفتار ہوا ہے جن کے گارڈ نے گولی چلائی یہ خان صاحب کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا۔ چار سال میں پرفارمنس زیرو ہے آئی ایم ایف کی ڈیل انہوں نے کی۔ یہ شخص پاکستان کی سالمیت اور اداروں کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہا ہے جو نارمل شخص نہیں کرسکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پاس کروانا ہوتا تھا تو یہ ترلا کرتا تھا کہ لوگ پورے کردو۔ کیا امریکہ یا کسی ادارے کی طرف سے آپ کے ایم این ایز کو کہا گیا سلپ ہوجاؤ۔ آپ کا قاسم سوری آج تک سٹے پر بیٹھا ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف آپ نے کیسے بیچ دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن فائل کردی گئی ہے۔ یہ اچھا نظام ہے کہ فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی نہیں ہے اور آپ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ہم اس پٹیشن پر اعتراض اٹھائے گئے۔
عطاء تارڑ
عمران کی 4سالہ کارکردگی صفر‘ آئی ایم ایف سے ڈیل انہوں نے کی: عطا تارڑ
Oct 23, 2022