پنجاب حکومت جھنگ کو ڈویژن نہ بناکرسوتیلی ماںکا سلوک کر رہی ہے: عمیر غزالی


جھنگ ( نامہ نگار)جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پونے دو سو سال پْرانے ضلع جھنگ کو ابھی تک ڈویژن کا درجہ نہ دے کر پنجاب حکومت عوام کے ساتھ سوتیلی ماںکا سلوک کر رہی ہے دوسری جانب حال ہی میں ضلع گجرات کو ڈویڑن کا درجہ دے کر اور لیہ کو ڈویژن کا درجہ دینے کے لئے سمری طلب کر کے جھنگ کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جھنگ ڈویڑن بناؤ تحریک کے رہنماؤں عمیر غزالی، علی رحمن انصاری، چوہدری تنویر احمد، احمد شہزاد ملک، ریاض حسین عشرت و دیگر نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کا اہتمام سردار عبداللہ ملک نے کیا جنہوں نے جدہ سعودی عرب سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت نے جھنگ کو ڈویڑن کا درجہ دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر کام شروع کیا تھا لیکن نہ جانے پھر کون سی مصلحت آڑے آ گئی اور اس پر کام روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج سسٹم کی فوری بحالی، عرصہ دراز سے بند کی گئی ٹرینوں کی بحالی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی اپ گریڈیشن، میڈیکل کالج کا قیام اور دوسرے شہروں کو جانے کے لئے ترانسپورٹ سروس کی فراہمی جھنگ کے چند بنیادی اور اہم مسائل ہیں جنہیں حکومت پنجاب فوری طور پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔رہنمائوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ آئندہ الیکشن میں وہ موقع پرست سیاستدانون کا احتساب کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...