میانوالی ( نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنرعیسیٰ خیل اویس چشتی نے تحصیل ہسپتال کالاباغ کا اچانک دورہ کیا، جس میں میڈیکل آفیسر اور وومن میڈیکل آفیسر اورڈسپنسری چلانے والاملازم حاضر نہیں تھے جبکہ ہسپتال میں حاضری لگانے کاکوئی طریقہ کار نہیں ملا ،اسکے علاوہ بنیادی ادویات بھی ہسپتال میں موجود نہ تھیں ۔ اے سی نے بی ایچ یو بنگی خیل کا دورہ کیا صرف ایک چوکیدار اور ایل ایچ وی موجود تھے مجموعی طور پر تسلی بخش نہیں پایا ۔ آر ایچ سی کا دورہ کیا حاضری ، صفائی اور بنیادی سہولیات میسر تھیں ۔ خٹک بیلٹ میں تبی سر میں معائنہ بنگلہ کا دورہ کیا مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کی ۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اویس چشتی نے اوور چارنگ پر حافظ پٹرولیم پر چھاپہ مارا اور اسکے مالک کو30ہزارروپے جرمانہ کیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اویس چشتی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔