کھاد،پیٹرول،ڈیزل،زرعی ادویات کے نرخ کم کئے جائیں:عبید اللہ

Oct 23, 2022

موچھ(نامہ نگار )گندم بوائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔اور موجودہ حکومت نے کسانوں کو کوئی ریلیف پیکیج نہیں دیا ہے۔خالی باتوں سے ٹرخایا جا رہا ہے۔کھاد ،ہل/ماجھے اور ٹیوب ویلوں کے ریٹس کم نہیں ہو سکے۔اس لئے کاشتکار گندم کی کاشت بہت کم کر رہے ہیں۔جس سے ملک میں گندم کی پیداوار کم ہوگی۔اور اگلے سال گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔اب بھی وقت ہے۔کہ کھاد،پیٹرول،ڈیزل،زرعی ادویات کے نرخ کم سے کم کئے جائیں۔تاکہ کسان گندم کی کاشت زیادہ سے زیادہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار نیازی زرعی فارم کے منیجر اور علاقہ موچھ کی سماجی شخصیت عبید اللہ خان ہزارے خیل نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اور کہاکہ موجودہ حکومت کسانوں کو وعدہ کے مطابق ریلیف دے۔

مزیدخبریں