شورکوٹ (نامہ نگار ) قدیمی درس گاہ جامعہ رحمانیہ للبنات میں دور حاضر میں مسلم خواتیں کی ذمہ داریوں پر تقریر ی مقابلے ہوئے جن میں جامعہ رحمانیہ شورکوٹ ،جامعۃ الھدالاسلامی کلیۃ عبدالحکیم ،جامعہ محمدیہ دارالسلام چیچہ وطنی ،جامعہ عبداللہ بن مسعودسرائے سدھو ،پنجاب کالج شورکوٹ ،گورنمنٹ گر لز ہائی سکول شورکوٹ سٹی ،گورنمنٹ جونئیر ماڈل سکول شورکوٹ ،الفلاح پبلک سکو ل شورکوٹ کی طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر طالبات نے دور حاضرمیں مسلم خواتین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی تقر یر ی مقابلوں میںجامعہ رحمانیہ کی طالبہ ثناء نواز نے پہلی ،جامعہ محمدیہ دارالسلام چیچہ وطنی کی طالبہ فاطمہ عبدالرئوف نے دوسر ی جبکہ جامعہ عبداللہ بن مسعودسرائے سدھوکی طالبہ انشاء اکرام اور جامعہ کلیۃ للبنات عبدلحکیم کی طالبہ سعدیہ ثناء نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ججز کے فرائض ڈاکٹر ساجدہ وائس پرنسپل گرلزکالج شورکوٹ اور پروفیسرگرلز کالج شورکوٹ انیلہ نے ادا کیے شورکوٹ کے سماجی حلقوں نے تقاریر ی مقابلوں پر جامعہ رحمانیہ کی انتظامیہ کو خوب سراہا ۔