میانوالی (نامہ نگار)عالمی یو مِ تحفظ سفید چھڑی کے حوالہ سے قائد اعظم اکیڈمی کے ہا ل میں محکمہ سما جی بہبود ، پاکستان ایسوسی ایشن آف بلا ئنڈ اور انجمن سما جی بہبود پکی شا ہ مر دان کے زیر اہتما م سیمینار ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل چوہدری محمد ارشد نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن سمیع اللہ شا ہ، فوکل پر سن بلائنڈ ایسوسی ایشن سرگودہا ڈویڑن ظفر اقبال، تنو یر خالد ڈائر یکٹر (ر) انفارمیشن اور صدر انجمن سما جی بہبود پکی شا ہ مردان زاہد عباس موجود تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمدا رشد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل بر ؤئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ سپیشل پر سن کے سفری کارڈ اورمختلف اداروں،محکموں میں معذور افراد کے کو ٹہ پر بھرتی کے عمل کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ خصوصی افراد کو حکو مت کی جا نب سے سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اسسمنٹ بورڈ کے موقع پر خصوصی افراد کو نادرا کے دفاتر کے چکر نہیں کا ٹنے پڑیں گے بلکہ اسسمنٹ بورڈ کے موقع پر ان کا ڈینا نادرا موبائل وین میں اسی دن اپ لوڈ کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے تحصیل عیسیٰ خیل میں مخیر حضرات کے تعاؤن سے ٹریننگ سنٹر کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے۔جہاں پر خصوصی افراد کومختلف شعبہ جات سے متعلق تربیت فراہم کی جا ئے گی اور وہاں سے تربیت یا فتہ خصوصی افراد کو کاروبار کیلئے امدا د اور ملازمت کے مواقع فراہم کئے جا ئیں گے۔اس موقع پر صدر بلا ئنڈ ایسوسی ایشن نے عالمی تحفظ سفید چھڑی کے دن کی منا سب سے شرکائ کو آگہی فراہم کی اور محکمہ سما جی بہبود اور سماجی بہبود کی تنظیموں کی بصارت سے محروم افراد کیلئے کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر فوکل پر سن بلائنڈ ایسوسی ایشن ظفر اقبال نے کہا کہ ورلڈ وائٹ کین ڈے منا نے کا مقصد لوگوں کو بصارت سے محروم افراد کے حقوق سے متعلق آگہی فراہم کر نا ہے۔سیمینار سے تنو یر خالد (ر) ڈائر یکٹر انفار میشن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مو سیکار طا ہر ساقی نے نابینا افراد کیلئے ترنم سے نظم پیش کی۔