سری نگر (کے پی آئی‘ اے پی پی) جنوبی کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر 27 اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کوکبھی قبول نہیں کریں گے اور بھارتی غلامی سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ زیرقبضہ کشمیر ہائیکورٹ نے سخت گیر قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت قید پانچ کشمیری نوجوانوں کی فوری رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ نیاز احمد وانی‘ حذیف مشتاق متو‘ مقصود احمد شاہ‘ مقصود احمد خان اور منظور احمد خان کا تعلق شمالی کشمیر سے ہے۔ بھارتی فورسز نے ان نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں ملوث قرار دیکر گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس پر زو دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیر
ضلع شوپیاں میںایس آئی اے نے چھاپے مار کر کئی افراد کو گرفتار کیا‘ کشمیری 27 اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے
Oct 23, 2022