کابل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کے6جنگجو ہلاک


کابل(شنہوا )افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز نے جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے 6 جنگجو مارے گئے۔ کابل میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات داعش کے خلاف آپریشن کیا تھا، ہلاک داعش جنگجو گزشتہ ہفتوں میں کابل میں دو بڑے حملوں میں ملوث تھے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں 30 ستمبر کو کاج انسٹیٹیوٹ پر حملے میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ کابل میں 23 ستمبر کو وزیر اکبر خان مسجد پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
طالباند/ جنگجو ہلاک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...