اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں پا کستانی سفیر مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اس کے سنگین نتائج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حل تلاش کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب اور فلوریڈا میں سمندری طوفان اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک جہاں انفراسٹرکچر بہتر اور مضبوط ہے یا کوئی دیگر ملک ہو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چیلنجز یکساں ہیں۔ پا کستانی سفیر مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار معروف امریکی میڈیا 'پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے پروگرام 'یہ امریکہ اور دنیا ہے' میں ڈینس ہولی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ ممالک کو جزائر میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا ممکن نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ایک جزیرہ محفوظ رہے گا اور دوسرا نہیں، پاکستان کو بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعاون کی ضرورت ہے۔
مسعود خان
موسمیاتی تبدیلی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اجتماعی حل تلاش کیے جائیں: مسعود خان
Oct 23, 2022