تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کی روک تھام کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا حکم 


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ پولیس افسران تعلیمی اداروں کے گردونواح منشیات کی فروخت کی روک تھام کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کریں۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑیں۔

 کیسز کے بہتر فالو اَپ کے کیلئے انویسٹی گیشن کےساتھ مربوط روابط کو یقینی بنایا جائے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف موثر کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کےلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں کرائم سپاٹ کی نشاندہی کریںاور راہزنی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیں۔ منشیات فروشوں کےخلاف موثر کارروائیوںکےلئے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے کریک ڈا¶ن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ار کہا کہ نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں،خلق خدا کیلئے آسانیاں پید اکریں۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائےگی۔ ایس ایچ اوز عوام الناس کی شنوائی کیلئے 3 تا5 بجے تک موجود رہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن