لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔15 رکنی سکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں،قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی، ون ڈے سکواڈ میں کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز شامل ہیں،ون ڈے سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، نشرح سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرح سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہ حسن شامل ہیں،سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔