ساڑھے3 کروڑ متاثرےن سےلاب کی بحالی بڑا مرحلہ ہے ، میاں اسلم


 اسلام آباد (خبرنگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین اور تقلید ہے، ہم اس موقع پر اسلام آباد کے شہر یوں اور بالخصوص جی نائن مر کز کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے سیلاب سے متاثر ہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر مدد کی ، انھوں نے کہا الخدمت کے تحت پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پرریلیف کا کام ہورہا ہے ، اسلام آباد کے عوام نے بھی دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے عطیات جمع کروائے ہیں،مگر بد قسمتی سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی میں سنجیدگی نظرنہیں آئی
 یہ حادثے سے بڑا المیہ ہے، ساڑھے3 کروڑ افراد کی بحالی ایک بڑا مرحلہ ہے جس میں حکومتی سطح پربہترین حکمت عملی اور سرکاری امداد کی شفا ف تقسیم کے حوالے سے بااعتماد نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی نائن مر کزمیں الخد مت فاونڈیشن کے تحت لگائے جانے والے کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماچوہدری ساجد اقبال ، تاجر رہنماراج عباسی ، ملک رفیق اور دیگر بھی شر یک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن