کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں صوبہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات،انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و مرمت اور دیگر امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو تیز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی این ڈی ایم اے کے ذریعہ صوبہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی اقدامات میں دوست ممالک اور مخیر حضرات کا تعاون بھی لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپوں سے گھروں کو واپس جانے والے افراد کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمختلف علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔ملاقات میں چیف سکریٹری نے اس ضمن میں صوبائی حکومت کے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
گورنر سندھ