پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم و تشدد  کی مذمت‘ اسلم فاروقی 


کراچی (پی پی آئی) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان، انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیم این ایف ایچ آر پی کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام کو مزید ہوا دی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دئے گئے نام نہاد فیصلے سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دے گی انہوں نے کہا کہ درحقیقت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے والے بینچ کے تمام رکن نااہل ہیں انہیں اپنے عہدوں پر مزید کام کرنے کا حق نہیں ہے ان کے گناہ گار چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں انہیں عزت سے گھر چلے جانا چاہئے۔
 اسلم فاروقی 

ای پیپر دی نیشن