چوری کے شبے میں بزرگ شہری پر تشدد، نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے


کراچی(نیوز رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ملیر میں چوری کے شبہے میں ایک بزرگ شہری کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے تشدد کرنے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات کے شک میں نوجوانوں نے خود ہی قانون کو ہاتھ میں لے لیا، تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر شادمان ٹاون کے علاقے میں ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا لیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری کو باندھ کر نوجوان تشدد کر رہے ہیں، اس دوران کوئی اس کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ فوٹیج میں تشدد کرنے والوں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔تشدد کرنے والے دونوں افراد کی شناخت دانیال اور ولایت کے ناموں سے ہو گئی ہے، دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے دونوں ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام نے کہا اگر کسی نے چوری کی بھی ہے تو اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا، کسی کو بھی جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر صاف شفاف انکوائری کے بعد قانونی کارروائی کرے۔
بزرگ پر تشدد

ای پیپر دی نیشن